ہیکرز نے بمبار بنانے والے ادارے کے سرورز کو ہیک کر کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کی
کیف(آئی این پی) روسی ایئر فیلڈز پر بڑے ڈرون حملے کے بعد یوکرین نے اب روس کے بمبار طیارے بنانے والے ادارے ٹوپولیف پر بڑا سائبر حملہ کر کے خفیہ ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی ملٹری انٹیلیجنس نے روسی اسٹریٹیجک طیارہ ساز ادارے ٹوپولیف پر ایک بڑا سائبر حملہ کر دیا ہے، یوکرین کے ہیکرز نے بمبار بنانے والے ادارے کے سرورز کو ہیک کر کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی۔یوکرین نے روس کے طیاروں کی معلومات ہیک کر کے دفاعی سیکٹر کو نقصان پہنچایا