رینجرزاہلکاروں کو کچلنے والے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ

 ملزم ہاشم عباسی کوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات کے روبرو پیش کیا گیا
اسلام آباد(آن لائن )تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے معاملے پر ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پیر کوانسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے دیکر کچلنے کے معاملے کی سماعت ہوئی، ملزم ہاشم عباسی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات کے روبرو پیش کیا گیا۔رمنا پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔