ڈولفن ان ایکشن،16ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 16 ملزمان گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضہ سے3 موٹر سائیکل اور2 موبائل فون برآمد کئے گئے دورانِ پٹرولنگ 47 اشتہاری سمیت 270 عادی مجرمان، 78 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئیملزمان کے قبضہ سے9 پستول،1 رائفل، درجنوں گولیاں اورمیگزینز برآمد کئے گئے منشیات فروشوں کے قبضہ سے 32 بوتلیں شراب، 490 گرام آئس، چرس اور ہیروئین برآمد کی گئی 167 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 564 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔102 ون ویلنگ، 13پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ و آتش بازی میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیا گیاکمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 117 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیاڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے لیے ہر وقت پرعزم ہے