ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں ،16ملزم دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ڈولفن محمد خان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 7 موٹر سائیکلیں اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیاڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 7 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا، جبکہ دورانِ پٹرولنگ 32 اشتہاری مجرمان سمیت 217 عادی جرائم پیشہ افراد اور 36 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیاملزمان کے قبضہ سے 10 پستول، 3 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز بھی برآمد کی گئیں اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 29 بوتلیں شراب، چرس، آئس اور ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ 124 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 427 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 87 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیاایس پی ڈولفن محمد خان نے کہا کہ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف شعبوں میں 117 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت پرعزم ہیں۔