لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او شیراکوٹ عمران اسلم چٹھہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ساحل اور مجاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر ظہور شاہ دربار بابو صابو کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی ہے۔ ایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شیراکوٹ عمران اسلم چٹھہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم کا خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔