لاہور ہائیکورٹ میں رجب بٹ و دیگر کے ساتھ خاتون پر زبردستی زیادتی کے ملزم سلمان حیدر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس جواد ظفر نے کیس کی کارروائی کی اور متعلقہ ایس پی کو 19 ستمبر کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلمان حیدر تفتیش میں گناہگار ثابت ہوا ہے۔مدعیہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیش میں سنگین نقائص ہیں اور شریک ملزمان رجب بٹ اور مان ڈوگر کو حقائق کے برعکس کلین چٹ دی گئی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعیہ خاتون اور ان کی ہمشیرہ کے موبائل فونز سے تمام ڈیٹا حذف کر دیا گیا، اور ملزم سلمان حیدر نے مدعیہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے بار بار زیادتی کی۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔
ملزم کا مؤقف
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا اور عدالت سے درخواست کی کہ عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔