راولپنڈی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے مقدمے پر بڑی پیش رفت

راولپنڈی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے مقدمے پر بڑی پیش رفت

راولپنڈی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 عدالت نے ملزمان ثناء بی بی اور جبران خان کی عبوری ضمانت 18 دسمبر تک منظور کرتے ہوئے، تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ وہ تین روز کے اندر مقدمے کی تفتیش مکمل کریں۔مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بتایا گیا کہ مبینہ طور پر بال کاٹے جانے والی ٹک ٹاکر غائب ہے، اور اس کا فون بھی بند ہے، جس کی وجہ سے تفتیش آگے نہیں بڑھ پا رہی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ نے تفتیش سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کیس سے کوئی تعلق نہیں رکھتی اور نہ ہی وہ مدعیہ ہیں۔

دوسری طرف، ملزمہ ثناء بی بی نے بھی عدالت میں بیان دیا کہ ان کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کبھی ٹک ٹاکر سے ملی ہیں، اور نہ ہی کسی ملزم کے ساتھ تعلق ہے۔اس مقدمے میں تفتیش اب ایک بالکل رکاوٹ کا شکار ہے، اور پولیس خود بھی اس کیس میں پھنس چکی ہے۔ ایک اور ملزم نظار خان ارمان بھی ضمانت حاصل کرکے غائب ہو گیا ہے۔ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ کیس کی تفتیش پیچیدہ اور مشکل مراحل سے گزر رہی ہے۔