اسٹیج اداکارہ پر تشدد اور مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت

اسٹیج اداکارہ پر تشدد اور مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت

لاہور کی سیشن کورٹ میں اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

عدالت نے ملزم ناصر خان کو 24 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے اور ساتھ ہی اسے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج عدیلہ الطاف کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ سبززار پولیس نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔