ویب ڈیسک: پاکستانی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
صارفین خاتون ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز کے بعد اب مرد ٹک ٹاکرز کی برہنہ ویڈیوز پر حیرت زدہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مکمل برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جو ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ ان ویڈیوز نے صارفین کو شدید غصے اور حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا موقف سامنے آیا کہ ان کا ڈیٹا ہیک ہوا ہے اور کسی نے موبائل فون سے ویڈیوز ہیک کرکے وائرل کی ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر ویڈیوز ہیک ہوئیں تو یہ بنائی ہی کیوں گئیں؟ کچھ ٹوئٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حیدر شاہ کی ایک ویڈیو کال میں وہ جسے جسم دکھا رہے ہیں وہ خود رجب بٹ ہیں۔
دوسری جانب رجب بٹ اور ٹک ٹاکر زارا ملک کے تعلقات بھی زیر بحث ہیں۔ افواہیں ہیں کہ رجب دبئی میں زارا کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور ان کی قوالی نائٹ سمیت کئی تقریبات کی ویڈیوز بھی منظرعام پر آچکی ہیں۔ دونوں کی میچنگ ڈریسنگ اور قریبی تعلقات نے بھی شکوک و شبہات کو مزید بڑھا دیا ہے۔رجب بٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے الزام لگایا کہ وہ اپنی حاملہ بیوی ایمان کو دھوکا دے رہے ہیں اور زارا ملک کے ساتھ تعلقات میں ملوث ہیں۔یہ تنازعہ اب ٹک ٹاک کمیونٹی اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا باعث بن چکا ہے۔