سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال، سانس کی نالی میں رکاوٹ سبب موت

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال، سانس کی نالی میں رکاوٹ سبب موت

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، جس کی اطلاع احمد شاہ نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کو دی۔

پیر نعمان کے مطابق عمر شاہ بالکل صحت مند تھے، مگر رات کے وقت اچانک طبیعت خراب ہوئی۔الٹی آنے کے باعث کچھ سانس کی نالی میں چلا گیا اور انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے وہ رات گئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔عمر شاہ گزشتہ برس جولائی میں آنکھوں کی سرجری بھی کروا چکے تھے۔
یادگار اور مداحوں کی محبت
عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، شرارتی طبیعت اور پیارے انداز کی وجہ سے مداحوں میں بےحد مقبول تھے۔وہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بڑے بھائی احمد شاہ کے ہمراہ شرکت کرتے تھے۔ان کے انتقال کی خبر نے اہلِ خانہ اور لاکھوں مداحوں کو غم میں مبتلا کر دیا۔احمد شاہ نے فالوورز سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شاہ اور اہلِ خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔