ننھے اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

ننھے اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

پاکستان کےننھے اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے ہیں، اس خبر نے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔

یہ افسوسناک اطلاع احمد شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی، جہاں انہوں نے لکھا:’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ساتھ ہی احمد شاہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ عمر شاہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کریں۔عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، شرارتوں اور دلکش انداز کے باعث مداحوں میں بے پناہ مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ٹی وی شوز اور ویڈیوز میں نظر آتے تھے، جہاں ان کی معصوم حرکتیں مداحوں کے دل جیت لیتی تھیں۔ان کی اچانک وفات نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے اہلِ خانہ بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی غمگین اور سوگوار کر دیا ہے۔