سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں نے ہمشکل قرار دیا

سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں نے ہمشکل قرار دیا

ویب ڈیسک:بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 یہ تصویر اور ویڈیو گلوکار کے والدین، بلکور سنگھ اور چرن کور کی جانب سے سدھو موسے والا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں سدھو موسے والا کا چھوٹا بھائی شبھدیپ موسے والا گلابی رنگ کی پگڑی میں اپنے والد کی گود میں بیٹھا نظر آتا ہے، جبکہ ان کی والدہ بھی ساتھ بیٹھی ہیں۔ ویڈیو میں سدھو موسے والا کی بچپن کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں، جس سے مداحوں کو ایک جذباتی لمحہ محسوس ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو اور تصویر کو دیکھ کر دنیا بھر میں سدھو موسے والا کے مداحوں نے شبھدیپ موسے والا کو گلوکار کا ہمشکل قرار دیا۔ بہت سے صارفین نے اسے سدھو موسے والا کا "دوسرا جنم" بھی مانا، جبکہ کچھ نے شبھدیپ کی شکل کو سدھو سے مکمل مشابہت ظاہر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

سدھو موسے والا کی موت 2022 میں ہوئی تھی جب ان پر حملہ کر کے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کی ذمہ داری بدنام زمانہ بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔ سدھو کے جانے کے بعد ان کی والدہ چرن کور نے 58 سال کی عمر میں دوسرے بیٹے کو جنم دیا، جس کا اعلان سدھو موسے والا کے والد نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔ اس بچے کی پیدائش پر بھارتی پنجاب میں جشن منایا گیا تھا۔