کراچی میں پیر کی صبح ایک گھنٹے کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
دو حادثات ہیوی ٹریفک کی وجہ سے پیش آئے۔
حادثہ 1: قائد آباد، لانڈھی اسپتال چورنگی
متوفیان: 45 سالہ رئیسہ (ماں) اور 20 سالہ ارمان (بیٹا)
زخمی: 24 سالہ حسنین (بیٹا)
تیزرفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹے کو کچل دیا۔حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
حادثہ 2: موچکو، بلدیہ ناردرن بائی پاس
متوفی: 28 سالہ شہباز
زخمی: 25 سالہ داؤد
حادثہ تیز رفتار ٹرالر کے ٹکرانے سے ہوا۔زخمی اور جاں بحق افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثہ 3: ڈیفنس فیز 08، کریک وسٹا اپارٹمنٹ
متوفی: 35 سالہ یار جان
حادثہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی کے ٹکرانے سے ہوا۔
لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
اضافی معلومات
حادثات میں جاں بحق و زخمی افراد لانڈھی کے رہائشی تھے اور تینوں ایک مل میں کام کرتے تھے۔پہلے حادثے میں موٹر سائیکل کسی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرائی اور اس دوران عقب سے آنے والا ٹینکر ان پر چڑھ گیا۔