ظاہر پیر (ویب ڈیسک): پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے ظاہر پیر میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے بعد بس سڑک سے نیچے اتر گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں بھی حادثہ
دوسری جانب کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ پل کے قریب بھی ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں بس اور ڈمپر کے تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں تیز رفتاری، دھند اور لاپرواہی شامل ہیں۔ حکام نے ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔