شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 256 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ایک شخص جاں بحق اور 266 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ان حادثات میں 79 شدید زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 190 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ حادثات کی بنیادی وجوہات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے، جس کے نتیجے میں ان حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ مزید جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔