محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
خطرے والے شہر: کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی، پشاور
سیلاب سے متاثرہ علاقے: سکھر، حیدرآباد، ملتان
مون سون بارشوں اور دریاؤں کے بہاؤ کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔
اقدامات اور ہدایات
ڈینگی وائرس پر کنٹرول کرنے والے ادارے، وزارتیں اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر رہیں۔ہسپتال ڈینگی مریضوں کے انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھیں۔عوام سے درخواست ہے کہ کھلے پانی کے ذخائر، نالیوں اور برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ مچھر کی افزائش روکی جا سکے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہے، اس لیے فوری احتیاطی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔