کراچی کا موسم بدلا، مطلع ابرآلود اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی کا موسم بدلا، مطلع ابرآلود اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی میں دو روز کی تیز دھوپ کے بعد پیر کی صبح موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا اور کہیں کہیں ہلکی بارش اور پھوار سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

بارش کی صورتحال
کلفٹن، ایم جناح روڈ اور شارع فیصل سمیت مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور پھوار ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارش سمندر کی نچلی سطح پر موجود بادلوں کے باعث ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی میں اگلے 3 روز تک مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلتی رہیں گی۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ساحلی مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔
مون سون سسٹم کا اثر
پاکستان پر 16 سے 19 ستمبر کے دوران ایک نیا مون سون سلسلہ اثر انداز ہورہا ہے۔اس سسٹم کے زیر اثر سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ویدر اپ ڈیٹس کے مطابق
اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بحیرۂ عرب سے آنے والی نم ہواؤں اور نچلی سطح پر بننے والے کنورجنس زون کے اثرات سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔کچھ محدود علاقوں میں کل صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے تک معتدل بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔