شہر کا مطلع صاف، شام کو ہلکی بارش کا امکان

شہر کا مطلع صاف، شام کو ہلکی بارش کا امکان

شہر کا مطلع آج صاف ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شام کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں موسم گرم اور خشک ہے۔ شہر میں اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔