ننھے عمر شاہ کے چاچو کے مطابق وہ بالکل تندرست تھے اور اچانک رات ڈھائی بجے طبیعت خراب ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیے گئے، تاہم 30 منٹ بعد وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق ان کی موت فالج (وامٹ) کے باعث ہوئی، جو پھیپھڑوں تک جا پہنچی، جس سے ان کا آکسیجن نظام متاثر ہوا اور نتیجتاً Cardiovascular Arrest ہوا۔ننھے عمر شاہ نے 2020 میں رمضان شو سے شہرت حاصل کی اور اپنی معصوم باتوں اور بے ساختہ انداز سے ہر عمر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔ ان کی دوستیاں اور شرارتی انداز سوشل میڈیا پر مقبول تھیں، اور ان کی وفات پر شوبز انڈسٹری، سوشل میڈیا اور عوام نے گہرے دکھ کا اظہار کیا، دعائیں کیں اور یادیں شیئر کیں۔
ان کی معصومیت، چمکتی آنکھیں اور دلکش مسکراہٹ ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ننھے عمر شاہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔