کراچی میں تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی، نوجوان شدید زخمی

کراچی میں تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی، نوجوان شدید زخمی

کراچی: شہید ملت ایکسپریس وے پر گجر چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کار سوار 35 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ اس میں سوار کرامت شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی شخص کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔