40سالہ اعظم نے گھر والوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں
فیصل آباد (آن لائن )گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر شوہر نے خود کشی کر لی ، آن لا ئن کے مطا بق تھانہ رضا آباد کے علاقہ رضا ٹائون کے رہائشی علی اختر کی اہلیہ گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر میکے گئی تھی تو علی اختر نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ادھرحالات سے تنگ آ کر جھنگ روڈ کے 30سالہ فیضان ولد نواب اور ستیانہ کے علاقہ40سالہ اعظم نے گھر والوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔