لدھیوالہ وڑائچ:اہلیہ سے جھگڑے کے بعد 3 بچوں کے باپ کی خود کشی

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (خصوصی رپورٹ )کوٹ اسحاق میں سرکاری ملازم نے گھریلو ناچا قی پر مبینہ طور پر پسٹل سے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق گلہ گلاں والا کا رہائشی 3 بیٹیوں کا باپ 40سالہ محمد امتیاز حساس ادارے میں ملازم تھا ، گھر میں بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد پسٹل سے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔