سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 مختلف گروہوں کے 4 ملزمان گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن اورشیراکوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 مختلف گروہوں کے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔  ترجمان کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے کاروائی کے دوران  110مقدمات  میں یکارڈیافتہ ملزم عاطف کوساتھی فرازسمیت گرفتار جبکہ اقبال ٹاؤن پولیس نے کشمیر بلاک سے ملزم شوکت اور ثاقب کو گرفتارکر کے  ملزمان سے نقدی، موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے