سندھ کے بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری،گڈوبیراج پر پانی کا بہا ئوبڑھ گیا
کراچی(آئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گڈو بیراج پر اونچے اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے، صوبائی حکومت تمام بیراجوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں مکمل طور پر مصروف ہے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجند میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں اپ اسٹریم اور ڈائون اسٹریم کا بہا ئو402,919 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گڈو بیراج پر اپ اسٹریم کا بہا ئو612,269 کیوسک اور ڈائون اسٹریم کا بہا ئو582,942 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ سکھر بیراج پر اپ اسٹریم 488,820 کیوسک اور ڈائون اسٹریم 438,390 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم کا بہائو 274,129 کیوسک اور ڈائون اسٹریم 261,399 کیوسک ہے۔انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5269 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، اب تک منتقل ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 163,364 ہوگئی ہے، کچہ کے علاقوں سے 252 افراد ریلیف کیمپس میں منتقل ہوئے، ریلیف کیمپس میں موجود افراد کی مجموعی تعداد 469 ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے 177 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سائٹس قائم کی گئی ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,596 مریضوں کا علاج کیا گیا، اب تک مجموعی طور پر 84,118 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11,569 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جس کے بعد اب تک منتقل ہونے والے مویشیوں کی تعداد 438,835 تک پہنچ گئی ہے، 51,308 مویشیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں ویکسین اور علاج فراہم کیا گیا، جس کی مجموعی تعداد 1,232,223 ہوگئی ہے۔دوسری جانب محکمہ اطلاعات سندھ نے بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق پنجند پر پانی کے بہائو میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں پانی کی آمد اور اخراج 4لاکھ 22 ہزار 552 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح گڈو بیراج پرپانی کا بہائو بڑھ گیا ہے