کشمیر پر وفاقی و صوبائی اداروں میں قریبی رابطہ ناگزیر ہے، شرجیل میمن

 مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون اور پوری قوم کا متفقہ قومی موقف ہے 
اسلام آباد(آ ئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کشمیر جیسے قومی مفاد کے معاملات پر تمام وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون اور پوری قوم کا متفقہ قومی موقف ہے، سندھ حکومت مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتی رہے گی۔ شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون کو سندھی لنگی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔