چینی سرمایہ کار کراچی میں میڈیکل سٹی، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں
سندھ حکومت تحفظ فراہم کرے گی: وزیر اطلاعات سندھ کا سرمایہ کار کانفرنس سے خطاب
کراچی(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کوپرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ہر قسم کی سہولت دینے کے لئے تیار ہیں،چینی سرمایہ کار کراچی میں میڈیکل سٹی، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت تحفظ فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت سندھ ہمیشہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، سندھ حکومت پی پی پی موڈ پر کام کر رہی ہے، ہم آپ کو بھی پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ہر قسم کی سہولت دینے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں میڈیکل سٹی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سب سے موزوں علاقہ ہے، ہم دو سو سال تک تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کر سکتے ہیں