ضمنی الیکشن :پیپلز پارٹی کو شکست دینا تمام جماعتوں کے اتحاد کا خواب : شرجیل میمن

عمرکوٹ میں ایک بارپھر پیپلزپارٹی کامقابلہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ہے ،ایکس پرپیغام
کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ہے۔شرجیل میمن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت میں جی ڈی اے، مسلم لیگ( ن)، جے یو آئی (ف)، تمام مذہبی جماعتیں اور قوم پرست جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو شکست دینا تمام جماعتوں کے اتحاد کا خواب ہے، انشا اللہ، پاکستان پیپلز پارٹی اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب ہوگی۔