قصور : ٹرک نے سکول بچوں سے بھرے رکشے کو کچل ڈالا، طالبہ جاں بحق

طالبہ ممتہ یوسف موقع پر ہی دم توڑ گئی ،رکشہ ڈرائیور سمیت 7 بچے شدید زخمی ہوگئے
 قصور(یواین پی)قصور کے علاقے نیا لاری اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے اسکول بچوں سے بھرے رکشے کو کچل دیا۔افسوسناک ٹریفک حادثے میں 20 سالہ طالبہ ممتہ یوسف موقع پر ہی دم توڑ گئی ،رکشہ ڈرائیور سمیت 7 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور قادر بخش سمیت 11 سالہ نور فاطمہ، 11 سالہ زوہیب، 10 سالہ جمشید، رف اور علی حسن شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کردیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔