9 سالہ فیروز اور 8 سالہ علی حسن تندور سے روٹیاں لینے جا رہے تھے، ملزم عمیر گرفتار،مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کہ علاقے میں تیز رفتار کار نے دو کمسن بھائیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے اتحاد پارک میں تیز رفتار کار ڈرائیور کا راستے میں جاتے ہوئے 02 بھائیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 09 سالہ فیروز موقع پر جاں بحق اور 08 سالہ علی حسن شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا دوسری جانب 15 کی کال پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم عمیر کو گرفتار کر کے بجے کے والد علی اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ 09 سالہ فیروز اور 08 سالہ علی حسن تندور سے روٹیاں لینے کے لیے جا رہے تھے اس دوران کار ڈرائیور نے دونوں بھائیوں کو پیچھے سے ہٹ کیا بچوں کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن 09 سالہ فیروز زخموں تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا جبکہ دوسرے بھائی علی حسن کا علاج معالجہ جاری ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے