وزیراعلی سندھ کا دورہ چین، مصنوعی ذہانت،اساتذہ کی تربیت میں تعاون کی تجویز

کراچی(آئی این پی )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دورہ چین کے دوران مصنوعی ذہانت، تحقیق اور اساتذہ کی تربیت میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی ہے۔وزیراعلی سندھ اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ سینٹرل چائنا نارمل یونیورسٹی پہنچے جہاں ڈپٹی پریزیڈنٹ مسٹر لی اور فیکلٹی اراکین نے وزیراعلی کا استقبال کیا۔وفد میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، جام خان شورو اور معاون خصوصی قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری سرمایہ کاری راجہ خرم شہزاد اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن بھی شامل ہے۔وزیراعلی سندھ نے ڈیجیٹل تدریسی و تعلیمی کلاسوں کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈیجیٹل لرننگ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی سندھ کی یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسر پینگ شوانگ جی اور پارٹی کمیٹی سیکریٹری مسٹر شیا لی شِن سے ملاقات ہوئی جبکہ یونیورسٹی قیادت سے تعلیمی تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت ہوئیاس موقع پر وزیراعلی نے سندھ کی جامعات اور سینٹرل چائنا نارمل یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعاون بڑھانے پر زور دیا