تہران(آئی این پی )اسلامی تعاون تنظیم نے مصنوعی ذہانت میں تعاون کا معاہدہ منظور کرلیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تہران میں او آئی سی 15 ڈائیلاگ پلیٹ فارم کے دوسرے وزارتی اجلاس کے اختتام کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں اس مقصد کو پائیدار ترقی کے لیے قابل اعتماد اور اخلاقی مصنوعی ذہانت کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔اجلاس میں برونائی، انڈونیشیا، قازقستان، ملائیشیا، پاکستان، سعودی عرب، تیونس، ترکیہ اور قطر کے اعلیٰ سطح کے وفود نے شرکت کی، مشترکہ دستاویز میں اے آئی کی تعلیم، تحقیق، بنیادی ڈھانچے، گورننس اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون پر زور دیا گیا ہے۔