680 ماسٹر ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے 680 ماسٹر ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی تربیت دینے کا فیصلہ ،تربیتی پروگرام 26 اکتوبر سے شروع ہوگا جودو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 340 ماسٹر ٹرینرز کو 26 سے 28 اکتوبر اوردوسرے مرحلے میں مزید 340 ماسٹر ٹرینرز کوپیکٹا کے ڈویڑنل ہیڈ آفسز میں 29 سے 31 اکتوبر تک تربیت دی جائیگی ہوگی۔ ماسٹر ٹرینرز کو سبق کی م ئوثر منصوبہ بندی اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کیلئے اے آئی ٹولز سے استفادے کے طریقے سکھائے جائینگے۔ ماسٹر ٹرینرز بعد ازاں پرائمری سطح کے اساتذہ کو تربیت دینگے۔