پاک فوج کا منہ توڑ جواب؛ ایل او سی پر منڈل سیکٹر میں بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا

پاک فوج کا منہ توڑ جواب؛ ایل او سی پر منڈل سیکٹر میں بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا

پاک فوج نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر کی گئی، جہاں پاک فوج کی گولہ باری سے بھارتی پوسٹ دھوئیں کی لپیٹ میں آ گئی اور پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔یہ کارروائی بھارت کی جارحیت کے جواب میں کی گئی ہے اور پاک فوج نے اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج کے خلاف پاکستانی مسلح افواج کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جس سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں اور ان کی پوزیشنز پر شدید دباؤ پڑا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کے خلاف اس قسم کی جوابی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی مداخلت یا جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ اس کارروائی سے یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے بعد بھارتی فوج میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ پاکستانی عوام اور فوج اس جوابی کارروائی پر بھرپور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔