حدیقہ کیانی کی جانب سے جلال پور پیر والا اور شجاع آباد میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم

حدیقہ کیانی کی جانب سے جلال پور پیر والا اور شجاع آباد میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم

ملتان: گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے جلال پور پیر والا اور شجاع آباد کے ایک ہزار سے زائد سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فلڈ ریلیف پیکجز تقسیم کیے۔

امدادی پیکج میں خشک راشن، بستر، لحاف، واٹر کولر، مچھر دانیاں، چٹائیاں، برتن اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء شامل تھیں۔ اس کے علاوہ 500 بچوں کے لیے خصوصی طور پر اسٹیشنری، کھلونے اور تحائف بھی فراہم کیے گئے۔جلال پور پیر والا میں 600 خاندانوں جبکہ شجاع آباد میں 400 خاندانوں کو امدادی سامان دیا گیا۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے صدر سید عبدالقادر، سینیئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، جلال پور پیر والا کے صدر عدیل کریم بھٹی، شجاع آباد کے صدر ڈاکٹر ذیشان حسن وینس سمیت الخدمت کے رضاکاروں، مقامی عمائدین اور متاثرہ خاندانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔حدیقہ کیانی نے خواتین اور بچوں سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل سنے اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا:"سیلاب ایک بڑا ڈیزاسٹر تھا، مگر الخدمت فاؤنڈیشن کی منظم اور مؤثر کاوشیں دیکھ کر میں بے حد متاثر ہوئی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ جلال پور پیر والا اور شجاع آباد میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں، اور میں الخدمت کے ساتھ مل کر اس مقصد کے لیے کام کروں گی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود متاثرہ خواتین اور بچوں کی حوصلہ مندی قابلِ تعریف ہے، اور ہمیں مل کر ان کے دکھ درد بانٹنے ہوں گے۔اس موقع پر سید عبدالقادر نے حدیقہ کیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب کے آغاز سے اب تک ہزاروں خاندانوں کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کیا ہے، اور اب تنظیم بحالی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔شعیب ہاشمی نے کہا کہ الخدمت کا مشن صرف ریلیف تک محدود نہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک ان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے، اور جلد کسان بحالی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ڈاکٹر ذیشان حسن وینس نے کہا کہ جب فنکار سماجی خدمات میں شامل ہوتے ہیں تو معاشرے میں ہمدردی اور یکجہتی کے جذبات مزید مضبوط ہوتے ہیں۔

امدادی سامان کی تقسیم کے بعد حدیقہ کیانی نے بستی بھوپت والا کا دورہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور نوجوانوں کو پیغام دیا: