شجاع آباد سے معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی سی ڈی ملتان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے حکیم شہزاد کو ان کے گھر سے حراست میں لیا۔
ذرائع کے مطابق حکیم شہزاد پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد ہیں، تاہم گرفتاری کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ حکیم شہزاد کی گرفتاری کی خبر کے بعد علاقے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے مداح اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔سی سی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور الزامات کی نوعیت جلد سامنے لائی جائے گی۔