پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک اور عمدہ کھیل کا نتیجہ ہے، اور ٹیم کے کپتان، کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی اپنی کارکردگی جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 277 رنز بنائے، جس کے جواب میں مہمان ٹیم 183 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیوالڈ بریسوس 54 اور ریان رکلٹن 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان کی طرف سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ساجد خان نے 2 وکٹیں لیں۔ اس فتح کے نتیجے میں پاکستان نے سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔