پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ مہم شروع ہوگی

پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ مہم شروع ہوگی

پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے نام سامنے آ گئے، جو 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون پر غور کر رہی ہے، جس میں 2 ریگولر فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز شامل ہونے کا امکان ہے۔ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود اسپنر آصف آفریدی کے باؤلنگ سے متاثر ہیں اور ان کا ڈیبیو کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ممکنہ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد شامل ہیں۔