جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، پہلا میچ 12 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، پہلا میچ 12 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئی۔ پروٹیز اسکواڈ ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں پی سی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت ایڈن مارکرم کر رہے ہیں۔ ٹیم میں کگیسو ربادہ، ویان ملڈر، زبیر حمزہ، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن باسچ سمیت دیگر کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف شامل ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کا یہ دورہ پاکستان کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ طویل عرصے بعد دونوں ٹیمیں پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہی ہیں۔