لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 277 رنز کا ہدف دیا

لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 277 رنز کا ہدف دیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 167 رنز پر آؤٹ ہو کر مکمل کی، جس میں بابر اعظم 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

 دیگر اہم اسکوررز میں عبداللّٰہ شفیق 41 اور سعود شکیل 38 شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے متھوسوامی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 269 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، یوں قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ نے 6 وکٹ پر 216 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا اور بعد میں 53 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹونی ڈی زورزی نے 104 اور ریان ریکلٹن نے 71 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور قومی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔