ساہیوال ، دیپالپور:6ملزم گرفتار ، چرس، ہیروئن، شراب برآمد

شاہد سے اڑھائی کلو ، طالب سے 11کلو چرس، آصف سے 11سو گرام ہیروئن نکلی
عتیق سے 14لٹر، صدام اور اشتیاق سے دس دس لٹرشراب پکڑی گئی، مقدمات درج 
ساہیوال ، اوکاڑہ، دیپالپور(خصوصی رپورٹ)ساہیوال ، دیپالپور میں منشیا ت فروشی کیخلاف پولیس کا کریک ڈاو?ن،6ملزم گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن، شراب برآمد کرلی۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر تھانہ یوسف والا پولیس نے93/9-Lمیں چھاپہ مارکر منشیات فروش شاہد سے2کلو490گرام چرس ،ایک کلو120گرام ہیروئن ،تھانہ کمیر پولیس نے 119/9-Lمیں آصف سے 1کلو ہیروئن،100گرام چرس ،تھانہ سول لائن پولیس نے مال منڈی چوک میں محمد عتیق سے 14لٹر شراب ،تھانہ غلہ منڈی پولیس نے پیر بخاری روڈپر صدام حسین سے10لٹر شراب اور تھانہ فرید ٹاو?ن پولیس نے گڑوی پل کے قریب اشتیاق سے10لٹر شراب برآمد کرکے پانچوں ملزموں کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔ ادھر تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے دوران گشت شاداب سٹی دیپالپور سے منشیات فروش طالب حسین کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 11 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔