20لاکھ کے ڈاکے،زیورات، قیمتی اشیا بھی لٹ گئیں

چیچہ وطنی، حویلی لکھا(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں 20لاکھ کے ڈاکے،طلائی زیورات، قیمتی اشیا بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ حویلی لکھا کے چک محمد یار چشتی کے قریب تین موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے شہری رانا ضیاء  سے اسلحہ کی نوک پر نقدی 18 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ادھر چور اڈہ کسووال میں عنصر علی کی بیکری سے 4لاکھ 53 ہزار 500 روپے نقدی، ضمیر کالونی کسووال میں دکاندار محمد زمان کے گھر سے نقدی 4لاکھ20 ہزار روپے، طلائی زیورات اور چک نمبر 62 بارہ ایل میں دکاندار طاہر محمود کے گھر سے 10 لاکھ 68 ہزار روپے کی نقدی اور سامان وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔