کاشف ، ارسلان ،ریاض ،اشتیاق لاکھوں روپے کی نقدی او ر فونز سے محروم
چورانیس، نواز ، اخلاق اور سے مجید کی موٹرسائیکلیں لے کر فرار ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فون، موٹر سا ئیکلیں لوٹ لی گئیں ، تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ میں کاشف سے 5لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون, مناواں میں ارسلان سے 5لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ریاض سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں اشتیاق سے 4لاکھ 70 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گارڈن ٹا ئون سے انیس ، ساندہ سے نواز ، شادمان سے اخلاق اور مصری شاہ سے مجید کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔