شہریوں سے لاکھوں روپے ، فونز ، قیمتی اشیا چھن گئیں

 مختلف علاقوں سے اخلاق ، امانت ، نواز، ارباز دانیال کی موٹرسائیکلیں چور ی ہوئیں 
لیاقت، جبران، ممتاز، الطاف، وقار، اجمل، وارث، سلطان 7لاکھ نقدی سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے شہریوں سے 7لاکھ روپے ،موبائل فونز ، قیمتی اشیا لوٹ لیں۔ چور مختلف مقامات سے5موٹرسائیکلیں لے اڑے۔ کاہنہ میں لیاقت سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں جبران سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹائون میں ممتاز سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،مغلپورہ میں الطاف سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں وقار سے1لاکھ 15ہزار روپے، موبائل فون اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا۔ستوکتلہ میں اجمل سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں وارث سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں سلطان سے 10 ہزار روپے چھین لیے گئے ۔راوی روڈکے اخلاق ، سندر کے امانت علی ، جنوبی چھائونی کے نواز، اچھرہ کے ارباز اور داتا دربارکے رہائشی دانیال کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔