لاکھوں کے ڈاکے چوریاں ،پولیس بے بس

 وارداتوں کا سلسلہ جاری،شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز اور گاڑیاں چھین لی گئیں
 لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں راشد سے 1 لاکھ 80 ہزار، نواب ٹاؤن میں صغیر سے 1 لاکھ 65 ہزار، لیاقت آباد میں زبیر سے 1 لاکھ 55 ہزار، شادباغ میں ثمر حسین سے 1 لاکھ 40 ہزار اور انارکلی میں عظیم سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیے گئے۔ لٹن روڈ اور ماڈل ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ شیراکوٹ، سندر اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔