لاکھوں کے ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لوئرمال میں ولید سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون۔ٹاون شپ میں مرتضی سے 1لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون,کاہنہ میں ریاض سے 1لاکھ 50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔ساندہ میں جسیم سے1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون,بولکھا میں مکرم سے 1 لاکھ 20 ہزار نقدی اور موبائل فون،ہڈیارہ میں مدثر سے 1 لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ہربنس پورہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد بادامی باغ اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔