لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں ،پولیس تماشائی

خاتون کے لاکھوں کی اردات زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شہریوں سے لاکھوں روپے سبزہ زار924 پی بلاک کی رہائشی خاتون حنا خرم کے گھر سے نامعلوم چور 30 لاکھ نقدی، 35تولہ سونا اور دو قیمتی موبائل لئے کر فرار ہوگئے چور واردات کے بعد گھر سے ڈی وی آر سیٹ بھی لے گئے خاتون حنا خرم نے تھانہ سبزہ زار میں چوری کی واردات کی درخواست دے دی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی گڑھی شاہو میں واصف سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,ہڈیارہ میں فاروق سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,ریس کورس میں عبدالستار سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,لوئرمال میں رضا سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,نواب ٹاون میں شاہد سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.سول لائنز اور مصطفی آباد سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی لاری اڈا اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں