شہری لاکھوں روپے، زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت میں عفان سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,ساندہ میں نذیر سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،مناواں میں ادریس سے1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون,شمالی چھاونی میں شکیل سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,لوئرمال میں توقیر سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور گارڈن ٹاون سے گاڑیاں جبکہ ٹاون شپ اچھرہ اور بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔