سول لائنز :2 منچلے ویلنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

عبداللہ اور داؤد ویلنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر ون ویلنگ کے خلاف پولیس نے مؤثر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ایس ایچ او گڑھی شاہو سہیل احمد چھینہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو منچلوں کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عبداللہ اور داؤد ون ویلنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ ویڈیوز سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے شارع عام پر ون ویلنگ کر کے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے، جو نہ صرف خود ون ویلر کی جان بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ بنتا ہیتمام والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو اس خطرناک فعل سے دور رکھیں تاکہ کسی ناگہانی حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔