لاہور(آئی این پی )حکومت نے ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ شل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث افراد قانونی گرفت میں آنا شروع ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔جن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ان میں محمد اسامہ عمر فاروق، غلام اکبر، محمد ابوبکر، علی شان، محمد شوکت، میاں عمران اور محمد بلال شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے، اس سے پہلے بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔