فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون

سحر و افطار میں 33پوائنٹ کی چیکنگ،ناقص انتظامات پر 18کو 3لاکھ سے زائد کے جرمانے 
لاہور (خصوصی رپورٹ ) ماہِ مبارک کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سحر و افطار میں معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے کریک ڈا ئون شروع کردیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیمو ں نے مختلف علاقوں میں 33پوائنٹ کی چیکنگ کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر 18کو 3لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد جبکہ 12پوائنٹ کو مزید بہتری کیلئے اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔ فنگس زدہ فریزر، بدبودار واشنگ ایریا ہونے پر فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ کیا گیا، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل عدم موجود، صفائی بھی صفر تھی، سٹوریج ایریا میں کیڑے،مکھیاں موجود پائی گئیں۔